6 جولائی 2013 - 19:30
ریاست بہار میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے شمالی ریاست بہار میں بودھوں کے مقدس مقام بودگيا میں متعدد بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذہبی مقامات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گي۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے شمالی ریاست بہار میں بودھوں کے مقدس مقام بودگيا میں متعدد بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذہبی مقامات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گي۔ہندوستانی پولیس نے کہا ہے کہ بودھ گيا پرحملوں میں دو راہبوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بہار پولیس کے مطابق آج بودھ گيا کے صحن میں چھے بم دھماکے ہوئےجبکہ پولیس نے گوتم بدھ کے چوبیس میٹر لمبے مجسمے کے پاس نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں عبادتگاہ کے مقدس درخت کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ہندوستان میں بودھوں پر حملے نہیں ہوتےجبکہ میانمار اور سری لنکا میں حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲